Advertisement
تفریح

کپل شرما کے ساتھی نے زہر کھا لیا

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کے ساتھی فنکار  تیرتھانند راؤ نے معاشی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے زہر کھالیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 7th 2022, 4:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کپل شرما کے ساتھی نے زہر کھا لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی وجہ سے 2 سال سے فارغ بیٹھے فنکاروں کو اُمید تھی کہ شاید اب حالات ٹھیک ہوں گے لیکن  ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھ کر ان کی اُمیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں ، اسی مشکل سے ڈر کر کامیڈین  تیرتھانند راؤ  نے خودکشی کی کوشش کی۔ 

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیرتھانند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کر زہر کھاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم ان کے پڑوسیوں نے انہیں بروقت اسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق4 دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد تیرتھانند گھر واپس آگئے ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

ایک انٹرویو میں تیرتھانند نے کہا کہ ہاں، میں نے زہر کھا لیا، مالی پریشانیوں کی وجہ سے گھر والے بھی مجھے چھوڑ کر چلے گئے، میں اسپتال میں رہا لیکن میری ماں اور بھائی مجھے ملنے تک نہیں آئے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھانند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔ وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ 

 

اس کے علاوہ تیرتھانند نے 'کامیڈی سرکس کے عجوبے' میں کپل شرما کے ساتھ کام کیا۔ جبکہ وہ کپل کے کامیڈی شو میں بھی تھوڑا کام کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تیرتھانند صحت یاب ہونے کے بعد کپل سے دوبارہ کام کیلئے درخواست کریں گے۔

Advertisement
سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

  • ایک گھنٹہ قبل
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 2 دن قبل
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 6 گھنٹے قبل
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

  • ایک دن قبل
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • ایک دن قبل
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • ایک دن قبل
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 2 دن قبل
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement