برن : سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کےد وران شہریوں نےبرقع پرپابندی کی حمایت کردی ۔حکومت نے انڈونیشیا کے ساتھ فری ٹریڈ کے حوالے سے بھی عوام سے رائےمانگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 ریاستوں سے آنے والے نتائج کے مطابق 51 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔ریفرنڈم کے نتائج کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی ہوگی۔
اس حوالے سے ریفرنڈم کمیٹی کے سربراہ اور رکن سوئس پارلیمنٹ والٹر ووبمین نے ریفرنڈم کے آغاز سے قبل کہا کہ ہماری روایات کے مطابق آپکو اپنا چہر دکھانا ہے، یہ ہماری بنیادی آزادی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ چہرہ ڈھکنا اس انتہا پسندی کی علامت ہے جو یورپ میں بڑھتی جارہی ہے اور اس کی سوئٹزرلینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل




