نیویارک : سابق مس امریکہ چیسلی کرسٹ نے اتوار کی صبح من ہٹن کی ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، ان کی عمر 30 برس تھی۔


نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سابق مس امریکہ چیسلی کرسٹ اضافی "نامہ نگار " کے طور پر بھی کام کررہی تھیں ۔ نیو یارک پولیس کے مطابق سابق مس امریکہ کی لاش ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ سے ملی تھی ۔
کرسٹ نے 60 منزلہ اورین عمارت سے چھلانگ لگائی اور وہ خود نویں منزل پر رہائش پذیر تھیں ۔ انہیں آخری بار عمارت کی 29 ویں منزل پر چھت پر دیکھا گیا تھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ کرسٹ کی موت مبینہ خودکشی کا واقعہ لگتا ہے ، ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں چیسلی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بڑے دکھ میں اپنی پیاری چیسلی کے انتقال میں شریک ہیں ۔ اس نے دنیا بھر کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، دوسروں کی خدمت کی، سب سے اہم بات، ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر ، ہم جانتے ہیں کہ اس کی یاد باقی رہے گی ۔ "
سابق مس امریکہ چیسلی کرسٹ کو 2019 میں مس یو ایس اے کا تاج پہنایا گیا تھا ۔ اس کے بعد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں وہ ٹاپ 10 امیدواروں میں شامل تھیں۔
کرسٹ 28 اپریل 1991 کو جیکسن، مشی گن میں پیدا ہوئیں اور جنوبی کیرولینا یونیورسٹی سے کم لاؤڈ گریجویشن کرنے کے بعد ویک فاریسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ۔

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 5 hours ago

ایشیا کپ: پاک-بھارت مقابلے کے دوران بی سی سی آئی حکام کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- an hour ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 2 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 4 hours ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- an hour ago

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 2 hours ago

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 3 hours ago