ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا آج اپنی 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ان کے شوہر معروف ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ پیکیو کی سالگرہ بھی اسی دن ہوتی ہے۔


" واکا واکا گرل" شکیرا ازابیل 2 فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی والدہ کا تعلق کولمبیا جبکہ والد لبنان سے ہیں ۔ 13برس کی عُمر میں انہوں نے اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ 90 کی دہائی میں شکیرا کا پہلا البم ریلیزہوا جسے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ۔
اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔
گلوکارہ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ۔اُن کے مشہور گائے ہوئے دیگر گانوں میں ’ہپس ڈونٹ لائے‘ اور’ بیوٹی فل لائر ‘شامل ہیں جس نے اُنہیں معروف ترین گلوکاراؤں کی صف میں شامل کردیا ۔ شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا ۔
اس کے علاوہ وہ گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکارہ کے شوہر معروف ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ پیکیو کی سالگرہ بھی اسی دن ہوتی ہے ۔
گلوکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل





