رینجرز اور پو لیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی ، اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 3کارندے گرفتار
کراچی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے لوگوں کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 3کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان میں عطاء اللہ، عرفان اور فیاض شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 11 پستول، 22 میگزین اور ایک ویپن پنچ ٹول برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے لوگوں کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان خیبر پختونخوا سے غیرقانونی طریقے سے اسلحہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مسافر بسوں کے ذریعے اسمگل کرتے تھے، اس سے پہلے بھی ملزمان کی اسلحہ کھیپ پشاور موٹر وے اِنٹر چینج کے قریب پکڑی جا چکی ہے۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اورمتعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں، ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ اورایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل







