ماہر فلکیات ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ تاہم چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے۔ اگر فضا ابر آلود یا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔


ریاض: فرزندان اسلام ماہ رجب المرجب کے فیوض وبرکات سمیٹ رہے ہیں لیکن ابھی سے ان کے دل میں یہ انتظار پیدا ہو چکا ہے کہ رمضان کا بابرکت مہینہ کب سے شروع ہوگا؟
اس سلسلے میں سعودی عرب کے مشہور ماہر فلکیات نے انھیں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ بروز ہفتہ مورخہ 2 اپریل کو ہوگا۔
قصیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنی پیشگوئی میں کہا کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رواں سال شعبان کا مہینہ 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شعبان کی 29 تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر 24 منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی جبکہ اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ تاہم چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے۔ اگر فضا ابر آلود یا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلکیات کے مطالعے سے یہ بات بھی کہی جا سکتی ہے کہ رمضان المبارک تیس دن کا ہوگا جبکہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عیدالفطر دو مئی کو ہوگی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 hours ago







