ریاض: سعودی عرب میں سفر کرنے والوں اور مملکت میں آنے والوں کے لیے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودیوں کو مملکت سے باہر جانے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی، اس کے بغیر مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مملکت آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لیے گئے ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد 9 فروری 2022 بدھ ایک بجے سے شروع کردیا جائے گا ، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ بیرون مملکت سفر کے خواہشمند سعودیوں کو بوسٹر ڈوز لازمی کردی گئی ہے، دوسری ڈوز پر 3 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لینا ہوگی۔ اس کے بغیر مملکت سے باہر نہیں جا سکتے۔
وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پابندی سے 16 برس سے کم عمر کے شہری اور توکلنا ایپ کے ریکارڈ کے مطابق مستثنیٰ زمرے خارج ہوں گے۔مملکت آنے والے تمام افراد کو وہ سعودی ہوں ، غیر ملکی ہوں یا ویکسین یافتہ ہوں، منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت روانگی سے قبل یا آمد کے 48 گھنٹے کے اندر پی سی آر نیگیٹیو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، اس سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے ۔ اس سلسلے میں بچوں کے کرونا ٹیسٹ سے متعلق ان ممالک کے قوانین کو مد نظر رکھا جائے گا جہاں سے سفر کیا گیا ہو۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے سعودی شہریوں کو جن کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی ہو، انہیں مدت گزرنے پر مملکت میں سفر یا مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور ان کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی پوزیٹو رپورٹ پر 7 روز گزر چکے ہوں اور مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لے چکا ہو۔
کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی پوزیٹیو رپورٹ پر 10 روز گزر چکے ہوں اور اس نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تمام خوراکیں نہ لی ہوں۔

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 hours ago

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 hours ago

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 2 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 2 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 3 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 hours ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 5 hours ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- an hour ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- an hour ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 16 minutes ago














