بیجنگ : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کےعوام کو ٹھوس ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جمعہ کو دورہ چین کےدوران چین کے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین ہی لی پنگ سے ورچوئل ملاقات کی ۔ ملاقات میں چین کے سیاسی مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تعاون پر مبنی سدا بہار تذویراتی شراکتداری آزمودہ ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کےابتدائی طور پر مکمل ہونے والے منصوبوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کی ٹھوس بنیاد ڈالتے ہوئے پاکستان کا معاشی منظرنارہ تبدیل کردیا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کےلئے دوطرفہ عزم کی تجدید کرتے ہوئے وزیراعظم نے علاقائی تجارت اور صنعت کے مرکز کے طور پرگوادر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کےلئے کوششیں اور ایم ایل ون اور توانائی کے اہم منصوبوں کے ابتدائی کام کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس موقع پر چین کے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین ہی لی پنگ نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چین سی پیک منصوبوں پر تیز رفتار پیشرفت کے لئے پرعزم ہے ۔ گزشتہ 7 سالوں میں چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی مجموعی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی آر سی اور تمام متعلقہ چینی ادارے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چینی ، سرکاری اور نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اس سلسلہ میں دونوں اطراف میں نئے گرین ، ڈیجیٹل ، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کا فیصلہ کیا تھا جس سے ان شعبوں میں شعبہ جاتی تعاون میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی آر سی نے صنعت ، زرعی جدیدیت ، سائنس و ٹیکنالوجی، سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد کے لئے چین کی رضا مندی کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سرمایہ کاری بورڈ اور این ڈی آر سی کے درمیان صنعتی تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا جو کہ چین کی صنعتی اکائیوں کو سی پیک، خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 25 منٹ قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 38 منٹ قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 20 منٹ قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- ایک دن قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- ایک گھنٹہ قبل












