انتنانا ریور : مشرقی افریقہ میں واقع ملک مڈغاسکرمیں رات گئے آنے والے طوفان کے نتیجے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق طوفان باتسرائے کی وجہ سے مڈغاسکر میں اب تک کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جبکہ 48 ہزار سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ طوفان کے باعث متعدد علاقوں کا آپس میں رابطہ ختم ہوگیا ہے ۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان نے اپنے راستے میں موجود ہر شے کو برباد کردیا ، ہوا کی شدت سے درخت جڑ سے اُکھڑ گئے ، درجنوں گھر منہدم ہوگئے اور گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔
.webp)
طوفان سے درالحکومت انتنانا ریور سے 460 کلومیٹر دوری پر واقع قصبہ امبالا واؤ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ لا ری یونین میں تقریبا 10ہزار لوگ اتوار کو بھی بجلی سے محروم تھے ۔
مڈغاسکر کے نائب وزیر ولی راہری جوآنا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں ملک کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں تک زمینی رابطہ منقطع ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے زمینی اور مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہاں طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا اندازا لگانا ابھی ممکن نہیں ہے ۔
.webp)
ریاستی حکام کے مطابق رواں ہفتے میں آنیوالا یہ دوسرا بڑا طوفان ہے ۔ نیشنل آفس فار رسک اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ جزیرے کے تقریباً تمام علاقے خطرے میں ہیں ، اس طوفان سے جزیرے کے 28 ملین افراد میں سے تقریباً 600,000 کو خطرہ ہے ۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- ایک گھنٹہ قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 2 گھنٹے قبل





