لاہور ہائیکورٹ نےپیروی نہ کیے جانے کے باعث آن لائن گیم پلیئر ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔


لاہور ہائیکورٹ نے (پب جی) پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار شہری تنویر احمد نے اپنے وکیل ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نوجوان نسل میں آن لائن گیم کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2018 میں آن لائن کی عادت کو ذہنی صحت میں خرابی کی وجہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او واضح کر چکا ہے کہ ویڈو گیمز وہ نشہ ہے جس سے کھیلنے والے میں ذہنی دباؤ اور بے سکونی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان میں گیم کے منفی اثرات کے باعث بپ جی کے کھلاڑی قتل بھی کر چکے ہیں۔
درخواست میں نوجوان کھلاڑیوں میں تشدد کے اضافے اور گیم کے باعث قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں جمع کروائی گئی تھی۔ پب جی گیم پر پابندی سے متعلق دائر درخواست کی دوسری سماعت تھی،درخواست گزار اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیروی نہ ہونے کے باعث درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے درخواست گزار نے لاہور میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کا حوالہ دیا تھا جس میں 14 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ اور تین بھائی بہنوں کو قتل کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے خطرناک واقعات کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے اس گیم پر پابندی عائد نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اس گیم پر بلا تاخیر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بپ جی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ملک میں اس گیم تک رسائی کو ختم کریں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 31 منٹ قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل








