Advertisement
پاکستان

خاصہ دار، لیویز کے سابق اہلکاروں کی تربیت کا  آخری مرحلہ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر 

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 11 2022، 11:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خاصہ دار، لیویز کے سابق اہلکاروں کی تربیت کا  آخری مرحلہ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  خاصہ دار، لیویز کے سابق اہلکاروں کی تربیت کا چوتھا اور آخری مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے، قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  لیویز اور خاصادار فورس کے 20 ہزاراہلکاروں کو پاک آرمی اور ایف سی نے ٹریننگ فراہم کی، تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی شناخت سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ  پبلک دیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔

Advertisement