Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور

انہوں نے یہ بات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں "امن و اعتماد کے بین الاقوامی سال 2025، "غیر جانبداری کے عالمی دن"اور ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی فورم سے خطاب کر تے ہوئے کہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 12th 2025, 6:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں "امن و اعتماد کے بین الاقوامی سال 2025، "غیر جانبداری کے عالمی دن"اور ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی فورم سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جن کا مقصد فلسطینی عوام اور بہادر اور پرعزم کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کو برقرار رکھنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری افغان طالبان حکومت پر زور دے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کرنے والے عناصر کو کنٹرول کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی درجہ حرارت کے باعث درپیش چیلنجز کو صاف اورماحول دوست ذرائع سے حل کرنے کے اپنے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سامان کی نقل و حمل کے ذرائع اور عوام اور ان کی خوشحالی کے لیے روابط کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اشک آباد میں عالمی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کے صدرصادر ژپاروف سے غیر رسمی بات چیت کی۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 
Advertisement
Advertisement