صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
صدر مملکت نے انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر انڈونیشیا کےصدر ابوووسوبیانتو کواعلیٰ ترین اعزاز’’نشان پاکستان‘‘سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام ایوانِ صدر میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے ابوووسوبیانتو کو نشانِ پاکستان عطا کیا گیا،تقریب میں آصف علی زرداری کے علاوہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے انڈونیشیا کے سوماترا کے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
دونوں رہنما نے دو طرفہ مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کا مؤثر فورم قرار دیا گیا، پاکستان اور انڈونیشیا کا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق دفاعی تعاون مضبوط بنانے، تربیت اور مشترکہ پیداوار بڑھانے پر اتفاق ہوا جب کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر پاکستان اور انڈونیشیا کے عزم کا اظہار کیا، خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر آصف علی زرداری نے زور دیا۔
اس موقع پر صدر پاکستان نے ابوووسوبیانتوکو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، دونوں ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت نے توسیعی ملاقات میں شرکت کی جب کہ ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل





