"چوہدری برادران نے اپوزیشن کواعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا"
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانیہ کل ہمارے حلیفوں سے ملاقات کے بعد دفن ہوگیا، چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا۔


ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمارے حلیفوں کے پاس ووٹ مانگنے جانا ن لیگ کے بیانیے کی نفی ہے، جن کا پیٹ کاٹنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) کے اندر 2 دھڑے ہیں، ایک تحریک عدم اعتماد کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور دوسرا انتخابات کا حامی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گومگوں کی شکار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور (ن) لیگ میں بھی بنیادی فرق ہے، پیپلز پارٹی اس وقت تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) انتخابات چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے، تحریک عدم اعتماد کا سیاسی انداز میں مقابلہ کریں گے اور اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب انتخابات آئیں گے تو تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بار امیدواروں کا انتخاب خود کریں گے، علاقائی گروپنگ اور پسند ناپسند اس بار نہیں چلے گی۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 11 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 12 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 8 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 13 hours ago
