Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، اہم ہشتگرد ہلاک ، 2 گرفتار

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے  بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے اہم ہشتگرد ہلاک کردیا جبکہ  2 دہشتگر گرفتار کیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 15 2022، 2:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، اہم ہشتگرد ہلاک ، 2 گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق  12/13 فروری 2022 کی رات، بلوچستان کے پسنی میں ایک خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کے بیرونی سپانسر شدہ دشمنوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا۔

ایک بار جب فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لینا شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرف بالاچ مارا گیا۔ وہ گوادر اور پسنی کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب  ضلع خضدار میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں نیاز اور محمد جان کو 2 ایکس ایس ایم جیز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

  • 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت  نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کےلیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘  اسمارٹ ایپ متعارف

اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کےلیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف

  • 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

  • 28 منٹ قبل
وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب امریکا میں کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب امریکا میں کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی سمیت 47 فلسطینی  شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی سمیت 47 فلسطینی شہید

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل میں ملوث  نیتن یاہو کی حمایت میں سامنے آ گئے

ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل میں ملوث نیتن یاہو کی حمایت میں سامنے آ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 6 گھنٹے قبل
رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے65 ہزار 116کیسز رپورٹ

رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے65 ہزار 116کیسز رپورٹ

  • 2 گھنٹے قبل
برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں کے  فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے

برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں کے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے

  • 6 گھنٹے قبل
ایران کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی

ایران کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement