اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے، عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچنے میں مدد کرنی چاہیے۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا چوتھا اجلاس ہوا، جس میں مشیر ڈاکٹر معید یوسف، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر فیصل سلطان اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران شریک ہوئے۔ مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان طلباء کو وظائف افغانستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہے، افغانستان کے لیے تجارت، ہیلتھ کیئر اور مواصلاتی منصوبے ترجیح ہے۔ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے، عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچنے میں مدد کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم افغان طلباء افغانستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے، افغان طلبا کے وظائف جاری رکھے جائیں اور تمام ضروری وسائل دستیاب کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ان ہسپتالوں کی حمایت کرے گا جن کی تعمیر میں پاکستان نے افغانستان کی مدد کی تھی۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 12 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 7 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل



