اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات (اے این ایف) اعجاز شاہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ دیکھ کر آبدیدہ ہوئے اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی کسی وزیراعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے معاملے پر وزرا بول پڑے اور عمران خان کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیراعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ نے کہا غیرمناسب ٹرینڈ سے متعلق سوشل میڈیا دیکھ کر دکھ ہوا، آئی بی کا سربراہ رہا کبھی منتخب وزیراعظم کےخلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اورفیملی پر ذاتی حملےکسی تہذیب یافتہ معاشرے کےعکاس نہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے بھی سوشل میڈیا پر جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا اور رائے دی کہ سوشل میڈیا کے سخت قوانین ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غیرمناسب ٹرینڈ پر ناراضی کا اظہار کیا اور غیرمناسب ٹرینڈ کی روک تھام کی ہدایت کی۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

