اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو چیلنج کیا ، ان کی درخواست پر آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ سماعت کررہے ہیں ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کے بیان حلفی جمع کرانےکی آخری تاریخ کیا تھی، جس پر فیصل واوڈا نے آگاہ کیا کہ انہوں نے 11 جون 2018 کوبیان حلفی جمع کرایا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حقائق بتائیں، الیکشن کمیشن نے کیا غلطی کی؟
فیصل واوڈا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے جان بوجھ کر جھوٹا بیان حلفی نہیں دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے، ورنہ کیا کرتا۔ یہ بتائیں فیصل واوڈا اپنی نیک نیتی کیسے ثابت کرسکتے ہیں۔
وکلائے طرفین نے اپنے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے فیصل واوڈا کی نا اہلی یا بطور سینیٹر بحالی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیدیا تھا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 minutes ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

