اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واؤڈا نے ہائیکورٹ میں وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 9 فروری 2022 ء کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیدیا تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط بیانی حلفی جمع کرایا، غلط بیان حلفی جمع کرانا آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، فیصل واؤڈا بطور ایم این اے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کریں، انہوں نے خود کو اپنے کنڈکٹ سے مشکوک بنایا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ فیصل واؤڈانے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالا، بطور ایم این اے ووٹ ڈالنے کے بعد خود کو بطور سینیٹ امیدوار پیش کر دیا، غلط بیان حلفی جمع کرانے پر فیصل واوڈا کا سینیٹ کا نوٹیفکیشن واپس کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ فیصل واؤڈا نااہلی کیس میں درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ وفاقی وزیر نے بطور امیدوار قومی اسمبلی ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی، الیکشن کمیشن کے متعدد بار پوچھنے کے باجود فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتائی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا نا اہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل



