Advertisement
پاکستان

سینئرصحافی محسن بیگ کوگرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے سینئرصحافی محسن بیگ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 16th 2022, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئرصحافی محسن بیگ کوگرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق  ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے  کہ ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر گئی تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ، ملزم نے اہلکاروں پر پستول تانا اور فائرنگ کی جس سے ایف آئی اے اہلکار زخمی ہوگیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محسن بیگ کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے ، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔  تھانہ مارگلہ پولیس نے عدالتی بیلف کو رپورٹ مہیا کر دی ۔

محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی، اقدام قتل ، حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا  ہے۔

اس حوالے سے جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا  کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک درخواست ایف آئی اے  میں جمع کروائی  تھیں وہ تمام مغلظات جو انہوں نے  نیشنل ٹی وی پر آکر  فرمائیں تھیں۔  اسی سلسلے  میں  درخواست کے جواب میں جب ایف آئی اے نے محسن بیگ کے گھر کارروائی کی تو بدقسمتی سے ایف آئی اے کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،  انہیں یرغمال بنایا گیا ،مار پیٹ کی گئی ۔ 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک بات طے ہے کہ جو بھی شخص حکومت یا کسی کے بھی بارے میں مغلظات بکتا ہے تو  اس شہری کے پاس یہ  قانونی حق ہے کہ وہ عدالت اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں کا درواہ کھٹکھٹائے ۔ 

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک گھنٹہ قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک گھنٹہ قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement