آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا:مریم نواز
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں گرفتاری کیلئے دائر درخواست پر ردعمل سامنے آیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔
مریم نے مزید لکھا کہ ’آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔‘
آپ @ImranKhanPTI کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022
مریم نواز نے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔
مریم نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سےانتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔
وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، FIA جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی سکورسیٹل کرنے کیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل


