اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے طلباء کیلئے وظائف ( اسکالر شپس) سے متعلق شکایات پورٹل کا اجراء کردیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طلباء کی شکایت پر فیصلہ کیا کہ جدید نظام لائیں، اسکالر شپ کا کیا طریقہ کار ہو اور کن مضامین پر اسکالر شپ دی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کا معیار اوپر نہیں جارہا، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے، حکومت سنبھالی تو اندازہ نہیں تھا کتنی اسکالرشپس دی جانی چاہئیے ۔ طلبا نے کئی بار شکایت کی کہ ہمیں نظرانداز کیا گیا، دوران تعلیم اسکالرشپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا ، طلباء کے پیسے رک جاتے ہیں، وہ دھکے کھاتے پھرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں طلباء پڑھائی پر توجہ دیں، انہیں پیسوں کی فکر نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکےلیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالر شپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، اسکالر شپس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جانب لے جانا ہے، طلبا کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس پورٹل کا بنیادی مقصد طلبہ کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔یہ پورٹل وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سے منسلک ہو گا اور وزیر اعظم کا دفتر شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل



