ماسکو: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کا تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ، تنازع سے بڑی بڑی معیشتوں کو بھی اثر پڑتا ہے ۔


وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ولادی میر وی پیوٹن کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مثبت طور پر مستقبل میں مزید فروغ ملےگا۔ یوکرین اور روس کا تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، تنازع سے بڑی بڑی معیشتوں کو بھی اثر پڑتا ہے ، ملاقات میں توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی تعلقات کومختلف شعبوں میں مزید گہرا اور وسیع کیا جائے گا۔وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے مابین پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ وزیراعظم نے روس کے ساتھ طویل المدتی، کثیر جہتی تعلقات کے فروغ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی بحران کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی ، وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ پیش رفت کو بھی اجاگر کیا، وزیراعظم نے ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جو علاقائی توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوں۔ وزیراعظم نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ سفارت کاری سے فوجی تنازعہ کو ٹالا جاسکتا ہے۔ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ کہ ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کی صورت میں معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا میں انتہا پسندی اور اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل





