تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2784 ڈالر کی بلند سطح پر آگئی
مہنگا سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق کاروباری ہفتے کےتیسرے دن کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 287900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2486روپے بڑھ کر 246828 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2784 ڈالر کی بلند سطح پر آگئی۔
پاکستان
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
متن میں کہا گیا کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
پاکستان
حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان
جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔
پاکستان
تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی
پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی
تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
لاکھوں لوگ نہیں نکلے، پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی اور تمام تر حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ کے پی کی چار کروڑ آبادی میں جہاں پی ٹی آئی کلین سویپ کی دعویدار ہے صرف 20 ہزار کے قریب لوگ نکال سکی۔
پی ٹی آئی کی تمام تر احتجاجی قوت کو صرف ایک ڈی پی او نے 17 گھنٹوں تک روکے رکھا۔ پی ٹی آئی نے ہر وہ چیز دوبارہ دہرائی جو 9 مئی کو کی تھی اس بار یہ نہیں کہہ سکے گی کہ فالس فلیگ تھا۔
بشری بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے تمام دعوے درست نکلے اور وہ پوری طرح پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی ہیں تمام تر مطالبات محض دکھاوا تھے احتجاج عمران خان نے صرف اپنی رہائی کے لیے کروایا ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار