بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے گھناؤنے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے


نیویارک: روس اور یوکرین کے حملوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی ۔
رپورٹس کے مطابق دنیا کی سے بڑی کرنسی بٹ کوائن گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اعشاریہ 8 فیصد گِر کر 34 ہزار 338 ڈالر پر آگئی ۔ واضح رہے کہ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے برابر تھی ، تاہم اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے ۔
دوسری جانب ، روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے روس کے اہم بینکوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمند کر دیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی بینکوں کے علاوہ دیگر 100 افراد اور کمپنیوں کے اثاثے بھی منجمند کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی پابندیاں بیلاروس پر بھی عائد کی جائیں گی ۔
بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے گھناؤنے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کر رہا ہے ۔ ادھر ، یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کلابا نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے اپنے تعلقات ختم کر دیں ۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago






