تجارت
یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
لاہور : ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کا امکان ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبرآگئی ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کرنسی کی قدر میں کمی اور تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔
ذرائع اوگرا کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا، گزشتہ 12 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ سے 96 ڈالر فی بیرل تیل خریدا گیا ، گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئی ہیں جس کے 28 فروری تک موجودہ قیمت پر خام تیل خریدنے کے اضافی اثرات مرتب ہوں گے۔
ذرائع اوگرا کے مطابق اب تک کی ورکنگ کے مطابق یکم مارچ سے 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے واحد حل لیوی ٹیکس میں کمی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت اس وقت پٹرول پر 17.62 روپے لیوی وصول کر رہی ہے، لیوی کی شرح 7 روپے تک کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، 27 فروری تک حتمی تجاویز تیار کر کے حکومت کو بجھوائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی ملک میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 10.08 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 9روپے 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
دنیا
امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو اردو زبان میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی
امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔
اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔
امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تجارت
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
700 فی تولہ کمی کے بعد بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
دنیا
پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی