Advertisement
پاکستان

آصف علی زرداری اور سراج الحق کی منصورہ میں ملاقات کی اندرونی کہانی   سامنے آگئی

لاہور: آئندہ عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی  نے جماعت اسلامی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش  کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف علی زرداری اور سراج الحق کی منصورہ میں ملاقات کی اندرونی کہانی   سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری اور سراج الحق کی منصورہ میں ملاقات کی اندرونی کہانی   سامنے آگئی ہے، عام انتخابات  کے لیے جوڑ توڑ کی سیاست شروع  ، آئندہ عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش  کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  سندھ اور کراچی میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے خواہشمند ہیں ۔ سیاسی معاملات میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی اتحاد کی پیشکش پر مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ۔ سراج الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون  پر جماعت اسلامی کراچی کے ساتھ جو پیپلز پارٹی نے معاہدہ کیا امید ہے اس کی پاسداری کی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی بل پر جماعت اسلامی کے مطالبات پورے کرے تو آئندہ کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement