18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ
اسلام آباد: اسلام ہائیکورٹ نے فیصلے میں 18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دیدی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی کی عمر سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں 18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دیدی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی مرضی سے آزادنہ شادی بھی نہیں کر سکتی،18 سال سے کم عمر کو ورثا بھی جسمانی تعلق والا معاہدہ نہیں کرا سکتے، بلوغت کی عمر حیاتیاتی طور پر 18سال کا ہونا ہی ہے، محض جسمانی تبدیلیوں پر 18سال سے پہلے قانونی طور پربلوغت نہیں ہوتی ہے۔
فیصلے میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں وضاحت نہ ہونے کا معاملہ کابینہ ڈویژن، پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سولہ سالہ سویرا فلک شیر نامی لڑکی کو واپس والدہ کے سپرد کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او گولڑہ دارالامان سے لڑکی واپس والدہ کے سپرد کریں۔
خیال رہے کہ بیٹی کی بازیابی کیلئے دائر ممتاز بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ، ممتاز بی بی نے مئی 2021سے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا ، لڑکی نے ہائیکورٹ میں مرضی سے شادی کرنے کا بیان بھی دے رکھا تھا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل






