Advertisement
پاکستان

18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ

اسلام آباد:  اسلام  ہائیکورٹ  نے فیصلے میں 18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی  غیر قانونی معاہدہ قرار دیدی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی کی عمر سے متعلق اہم فیصلہ  سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری فیصلہ جاری کیا،  فیصلے میں  18 سال سے کم عمر کی کوئی بھی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دیدی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی مرضی سے آزادنہ شادی بھی نہیں کر سکتی،18 سال سے کم عمر کو ورثا بھی جسمانی تعلق والا معاہدہ نہیں کرا سکتے، بلوغت کی عمر حیاتیاتی طور پر 18سال کا ہونا ہی ہے،  محض جسمانی تبدیلیوں پر 18سال سے پہلے قانونی طور پربلوغت نہیں ہوتی ہے۔

فیصلے میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں وضاحت نہ ہونے کا معاملہ کابینہ ڈویژن،  پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔سولہ سالہ سویرا فلک شیر نامی لڑکی کو واپس والدہ کے سپرد کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  ایس ایچ او گولڑہ دارالامان سے لڑکی واپس والدہ کے سپرد کریں۔

خیال رہے کہ بیٹی کی بازیابی کیلئے دائر ممتاز بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ،  ممتاز بی بی نے مئی 2021سے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا ،  لڑکی نے ہائیکورٹ میں مرضی سے شادی کرنے کا بیان بھی دے رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement