Advertisement
پاکستان

دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا تھا کہ دوسروں کونہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے وزیراعظم خود گھبرائے ہوئے ہیں، وزیراعظم کی تقریر میں باتوں کا بجٹ میں کوئی ذکر نہیں، پاکستان اضافی قرضے لیکر اس پروگرام کو پورا کرے گا، تقریباً 400 سے 500 ارب کے قرضے لینا پڑیں گے، مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی اور اگلی حکومت کے لیے یہ مزید مشکلات پیدا کریں گے۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم نے ایک اور تقرر فرمائی، تقریر میں وزیر اعظم نے اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کر رہی ہے، حقیقت اسکے برعکس ہے، پچھلے چارماہ میں تقریباً 40 روپے پٹرول، ڈیزل بڑھا تھا، 10 روپے پٹرول، ڈیزل کی کمی کو کہاں سے پورا کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے جو حکومت 4 سال عوام کو کچھ نہ دے سکی، وہ اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے، پاکستان اضافے قرضے لیکر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا، حکومت قرضے لے گی تو روپیہ پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، ملک پر اثرات کی ان حضرات کو پرواہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کردیا ہے جلد پارلیمان بھی عدم اعتماد پر فیصلہ کر دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اپوزیشن نے عدم اعتماد کی بات کی، ہماری حکومت نے کوئی بارودی سرنگ نہیں ڈالی تھی، اس حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کی بارودی سرنگ ڈال دی ہے۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 16 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 10 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 13 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
Advertisement