Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈیویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی الگ الگ ملاقاتیں

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پارلیمان کو  ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 12:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈیویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی الگ الگ ملاقاتیں

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈیویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان  نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم نے ارکان پارلیمان کو  ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں تاکہ ان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے۔ ان اسکیموں میں نیا پاکستان  قومی صحت کارڈ کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج، احساس کارڈ کے تحت راشن رعایت پروگرام اور دیگر غریب پرور اقدامات، کسان کارڈ کے تحت فصلوں کے لیے قرضے اور سستے نرخوں پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان پروگراموں کے تحت ہوم فنانسنگ، سستے کاروباری قرضے اور نوجوانوں کے لیے  پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کے حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے درپیش عوام کو  پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے انہیں بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان عوام دوست اقدامات میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی شامل ہیں۔ 

ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روز گار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کےلیےآئی ٹی کمپنیز اور فری لانسرز کے لیے 100% ٹیکس چھوٹ اور 100% غیر ملکی کرنسی  رکھنے کی چھوٹ اور آئی ٹی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے کیپیٹل گین ٹیکس سے 100% چھوٹ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اگلے 2 سالوں میں کاروباری قرضوں پر 407 ارب روپے کی سبسڈی دی جاۓ گی۔ احساس پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 12,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 روپے کیا گیا ہے۔گریجویٹ انٹرن شپ وظیفہ 30,000 روپے ماہانہ کے ساتھ 2.6 ملین اسکالرشپس کے لیے 38 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور  نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے انہیں صوبے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 6 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
Advertisement