اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ازبک صدر یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک صدر کے ہمراہ ہوگا۔


ترجمان دفتر خارجہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 3 اور 4 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ازبک صدر یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں،اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک صدر کے ہمراہ ہوگا، وفد میں ازبک وزیر خارجہ، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مرزایوف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا، ازبک صدر کا دورہ پاک ازبکستان سفارتی تعلقات کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے۔
عاصم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیر اعظم ازبک صدر کےا عزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کریں گے، شوکت مرزایوف صدر عارف علوی سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل





