Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تربت کا دورہ

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 3:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تربت کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس دوران انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ اقدامات پر بھی بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے تربت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے ساتھ مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے   بات چیت کی، شرکاء میں ڈسٹرکٹ کیچ کے قبائلی عمائدین، سیاسی و معروف شخصیات، طلباء، وکلاء اور خواتین شامل تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں،  نوجوان تعلیم و ہنر کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو ان کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ  نوجوان مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہو کر اپنے علاقے کی سیکیورٹی و استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 4 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 38 منٹ قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
Advertisement