Advertisement
پاکستان

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 3 اور 4 مارچ کو پاکستان  کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ازبک صدر یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک صدر کے ہمراہ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 3 اور 4 مارچ کو پاکستان  کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ  ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 3 اور 4 مارچ کو پاکستان  کا دورہ کریں گے، ازبک صدر یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں،اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک صدر کے ہمراہ ہوگا، وفد میں ازبک وزیر خارجہ، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ  2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مرزایوف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا، ازبک صدر کا دورہ  پاک ازبکستان سفارتی تعلقات کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے۔

عاصم منیر نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔  وزیر اعظم ازبک صدر کےا عزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کریں گے، شوکت مرزایوف صدر عارف علوی سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement