کراچی : کرنسی مارکیٹ اور اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی،جس میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 157.14 روپے پر بند ہوا۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 157.14 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 157.30 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کم ہوکر 188 روپے کا ہوگیا ۔ہفتے کے دوران برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 220 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 42.90 روپے پر برقرار رہا ۔ سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 41.90 روپے کا ہوگیاہے۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کے پہلے شار روز مندی کا شکار رہی اور آخری روز تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2049 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس 4.47 فیصد کمی سے 43788 کی سطح پر بند ہوا ۔
100 انڈیکس کی بلند سطح 46435 اور کم سطح 42689 رہی ۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 400 ارب روپے کمی ہوئی ۔ہفتے کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8192 ارب سے کم ہوکر 7792 ارب روپے ہوگئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago




