اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعت شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جو علاقے ماضی میں نظر انداز ہوئے ان کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سابقہ فاٹا سے ڈپٹی چیئر مین منتخب ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعت شبلی فراز نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو علاقے ماضی میں نظر انداز ہوئے ان کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں، سابقہ فاٹا کے علاقوں کیلئے بھی وزیراعظم نے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سابقہ فاٹا سے ڈپٹی چیئر مین منتخب ہوا ہے ۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایوان میں عوام کی فلاح و بہود کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے ،حکومت اداروں کو عوام کی فلاح و بہود کیلئے استعمال کر رہی ہے،اپوزیشن کی ملکی سیاست کا مقصد ذاتیات کا تحفظ ہے، وزیر اعظم نے فاٹا کا انضمام کر دیا ہے یہ اتنا آسان نہیں تھا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بیرون ملک اثاثے بنائے ،وزیراعظم نے سابقہ فاٹا کیلئے 100 ارب کا بجٹ مختص کیا ۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن اور پورے پاکستان میں جائیدادیں بنائی ہیں، ادارے کسی بھی ریاست کا ستون ہوتے ہیں اپوزیشن نے ادروں کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا ،مرزا آفریدی کا تعلق فاٹا اور صادق سنجرانی کا بلوچستان سے ہے ۔تحریک انصاف لوگوں کی فلاح و بہود اور اصولوں پر گامزن سیاست کرتی ہے ۔پیپلز پارٹی نے نظریے سے ہٹ کر ذاتی مقاصد کیلئے کام شروع کردیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔,پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت تھی، اب کمزور ہوکر رورل علاقوں میں چلی گئی ہے، ان کی کوشش ہے حکومت کام نہ کرسکے، عوام کی خدمت نہ کرسکے، ان کی کوشش ہے آئے روز شوشے چھوڑے جائیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago





