Advertisement
پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 9:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان میں کہنا ہے  کہ  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا،  فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا بدبودار بدن مردہ ہوچکا ہے، اس میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں ہے،پی ڈی ایم کی میت کی جلد پورے”اعزاز“ کے ساتھ تدفین ہو گی۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے،جعلی راجکماری، سندھ کے شہزادے او رمولانا کی راہیں جدا ہونے کا وقت آگیاہے، مسلم  لیگ ن  اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا،کل تک شادیانے بجانے والے اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں، پاکستان کے بدنام زمانہ یہ ٹھگ ہر جگہ رسوا ہوئے ہیں او رہوتے رہیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مرکز کے بعد پنجاب سے بھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگ چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں،وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور بروقت فیصلے کئے ہیں۔

معاون خصوصی  اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ   پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1239 نئے مریض سامنے آئے ہیں ،کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 9106تک پہنچ چکی ہے، پنجاب میں اب تک5731 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے34 مریضوں کا انتقال ہوا، پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16377ٹیسٹ کئے گئے جبکہ   پنجاب میں اب تک 3497102کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Advertisement
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 7 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 9 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement