اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ ہے۔ عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملک کی بنیادیں ہلادیتا ہے،بلاول کا لانگ مارچ اپنا ہی مارچ ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے، اس کی خیر ہے، ان کو اربوں روپیہ لگا کر اسلام آباد آنے دیں، سب ٹھیک ہوگا، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی، سول ڈیفنس کو ہمہ وقت ناگہانی آفات کیلئے تیار رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ بھی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو سول ڈیفنس سے آشنا ہونا ضروری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تعارفی پروگرام کریں اور لوگوں کو ٹریننگ دیں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل



