مسجد میں گانے کی عکسبندی : عدالت نے صبا قمر ، بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی
لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔


تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول کی عدالت میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے کیس کی سماعت ہوئی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اپنے عبوری فیصلے میں ملزمہ صبا قمر اور ملزم بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی جانب سے گانے بجا کر مسجد کے تقدس کو پامال کیاگیا ہے۔ہمارے پاس تمام ثبوت یو ایس بی میں موجود ہیں، یو ایس بی میں ان کے ڈانس کی فوٹیج موجود ہے، مسجد مسلمانوں کے عبادت کی جگہ ہے ڈانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔
سماعت کے دوران اداکارہ صبا قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ بھی ہمارے حق میں ہے، اوقاف کے ریجنل مینجر اخلاق احمد کی رپورٹ کے مطابق دوران شوٹنگ نہ غیر اخلاقی لباس پہنا گیا اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی حرکت ہوئی۔
قبل ازیں مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 32 منٹ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 39 منٹ قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 18 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل



