اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹر گیٹ کی طرح ایک بڑا اسکینڈل ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عشائیے میں سرکردہ پی پی رہنماؤں، سینیٹرز اور وکلاء کی شرکت، بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ انتخابات پر گفتگو کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ غلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے جان بوجھ کر غلط مہر لگائی، کسی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، مجھے اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پر مکمل اعتماد ہے، سیکریٹری سینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹرز کو امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایات کی گئی تھیں،اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹر گیٹ کی طرح ایک بڑا اسکینڈل ہے، پریذائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں انصاف کی امید ہے،پارلیمان میں سلیکٹڈ عمران خان کے خلاف ہم نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں،عمران خان کی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے، پارلیمان کے ذریعے ہم حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو کو پی پی رہنماؤں نے تجویز دی کہ کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن اراکین پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ اہم ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کریں گے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 18 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 16 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago





