ویب ڈیسک : نیٹ فلکس کا اپنے صارفین کے خلاف بڑا اقدام ، اسٹریمنگ ویب سائٹ نے پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے ایسے صارفین جو اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ شیئر کیے ہوئے ہیں، انھیں اسکرین پر میسجز موصول ہوئے ہیں جس میں ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ اکاؤنٹ اپکی ذاتی ملکیت نہیں ہے تو آپ کو ویڈیوز دیکھنے کے لیے اپناذاتی اکاؤنٹ لینا ہوگا۔
نیٹ فلکس کا کہنا ہےکہ یہ ٹیسٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ صارف اکاؤنٹ استعمال کرنے کا اہل ہے۔ جبکہ ابھی اس ڈ یزائن کو ویب سائٹ کے نیٹ ورک کا حصہ بنانے کے لیے سوچا جا رہا ہے۔

نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم پر غیر مجاز افراد کے خلاف کاروائی کی کوشش کررہا ہے تاہم اب تک یہ غیر واضح ہے کہ کتنے لوگ نیٹ فلکس کے شرائط و ضوابط کے تحت اسے استعمال کررہے ہیں۔
نیٹ فلکس کی آزمائش کے دوران صارف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہیں اُس کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے جو کمپنی کی جانب سے انہیں میسج یا ای میل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس سمیت مختلف اسٹریمنگ سائٹ ایچ بی او گو ، ایمازون پرائم اور ڈزنی پلس صارفین کو ایک اکاؤنٹ میں متعدد پروفائل تشکیل دینے کی اجازت دیتے ہیں لیکن یہ شرائط وضوابط گھریلو افراد کے لیے ہیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل






