اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیا ایم ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیا ایم ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا باقاعدہ عمل شروع ہوگا، موجودہ ایم ڈی کی 2 سالہ مدت اس سال مئی میں پوری ہوجائے گی۔
جی این این کے مطابق نئے ایم ڈی کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے کی جائے گی ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 30 مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔ایم ڈی کیلئے عمر کی بالائی حد کی شرط 62 سال مقرر کی گئی ہے۔ تعلیمی قابلیت کیلئے مینجمنٹ یا بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کی شرط مقرر کی گئی ہے۔ریٹیل، ڈسٹری بیوشن، سپلائی چین میں بطور سینئر لیڈر 10 تا 15 سال تجربے کی شرط مقرر کی گئی ہے۔ایم ڈی کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی جائے گی اور توسیع بھی ہوسکے گی۔حکومت کے پاس موجودہ ایم ڈی کی مدت میں توسیع کا آپشن بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ عمر لودھی کو مئی 2019 میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز تعینات کیا گیا تھا۔عمر لودھی کی بطور ایم ڈی تعیناتی 2 سال کیلئے کی گئی تھی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- an hour ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago




