اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں جو صورت حال بنی وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناکامی ہے، ملک کی عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ،اگر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ایک ایسی نظر سے دیکھا جائے گا تو اس کا حل یہی ہے کے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اور ووٹ کی خرید وفروخت سے سینٹ الیکشن کو پاک کرنا ہے ۔سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کا بہت دیر سے مطالبہ تھا کہ الیکشن میں پیسے کی طاقت ختم ہو,وزیراعظم سینٹ الیکشن کی شفافیت کے لیے چاہتے تھے کہ اوپن بیلٹ کے زریعے ہو۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 2018میں سینٹ انتخابات میں منڈیاں لگیں جہاں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ممبران کے خلاف ایکشن لیا,سپریم کورٹ نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ووٹنگ کا طریقہ بدلنے کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ان سارے معاملات میں اگر ناکامی ہے تو وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناکامی ہے،ہمیں کوئی اعتماد نہیں ، اگر دوسری جماعتوں سے پوچھے تو وہ بھی خوش نہیں۔ملک کی عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہو گا،اگر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ایک ایسی نظر سے دیکھا جائے گا تو اس کا حل یہی ہے کے موجودہ الیکشن کمشن استعفیٰ دے۔جس کے بعد ایک ایسا الیکشن کمیشن بنے جو شفاف ہو۔
وزیر تعلیم نے میڈیا کو مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جب کرکٹر تھے تو وہ کھیل میں نیوٹرول ایمپائر کو لے کر آئے تھے اور اب بھی ہم چاہتے ہے کے الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر بنے۔الیکشن کمیشن اگر چاہتی تو اس فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر سکتی تھی، لیکن الیکشن کمیشن نے وہ نہیں کیا، جس سے پوری قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ چیف الیکشن کمیشن استعفیٰ دیں تا کہ موقع ملے ایک نیا الیکشن کمیشن بنانے کے لیے، یہ ایک جمہوری طریقہ ہے کے وہ استعفیٰ دیں اور ایک ایسا الیکشن کمیشن بنائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔
دوسری جانب شفقت محمود نے شہباز گل کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر کہا کہ آج جو افسوس ناک واقع ہوا جس میں شہباز گل پر جوتے اور سیاہی پھینکی گئی, جس کی شدید الفاظ سے مزمت کرتے ہیں .مسلم لیگ ن نے تشدد کرنے کی روایت ماضی میں بھی قائم رکھی ہوئی تھی,اگر معاملات مسلم لیگ ن کی مرضی کے مطابق ہوں تو وہ ٹھیک رہتے ہیں ورنہ حملہ کرتے ہیں.
ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی مسلم لیگ ن نے حملہ کیا تھا , وزیراعظم اعتماد کا ووٹ جب لے رہے تھے تو ان کے لیڈر آئے تاکہ جھگڑا ہو,یہ چاہتے تھے کہ لڑائی ہو اور تماشہ لگے,ایسے ہی چلتا رہا تو سیاست تشدد کی نظر ہو جائے گی,مسلم لیگ ن کو دیکھنا چاہیے کہ وہ سیاست کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں,مسلم لیگ ن کے اندر مایوسی ہے جو نظر آ رہی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل




