لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں کو 19 مارچ تک صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزمیز لینے کی اجازت دے دی، جبکہ مارچ 19 سے اضلاع میں نجی و سرکاری سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں 19 مارچ تک صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت دے دی۔سکولزانتظامیہ جمعہ تک سکولوں میں سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لے سکیں گے، جبکہ مارچ 19 سے اضلاع میں نجی و سرکاری سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔جمعہ کے بعد اگر کوئی سکول امتحانات کیلئے بھی کھلا تو سیل کردیں گے۔ مراد راس نے سکولوں سے امتحانات کا شیڈول 19 مارچ تک بنانے کی اپیل کردی۔
This Announcement is only for Lahore, Rawalpindi, Multan, Sialkot, Faisalabad, Gujranwala, Gujrat and Sargodha. https://t.co/SDJ07WGieO
— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 15, 2021
خیال رہے کہ اس اعلان کا اطلاق صرف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودہا اور گجرات کے اضلاع کے سکولوں پر ہوگا۔
یاد رہے کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرلاہور میں سکول دو ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔حکومتی احکامات کے باوجود بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے لاہور میں پیپروں کی آڑ میں تعلیمی ادارے کھول لئےجس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کو پیپر لینے کی اجازت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپروں کی آڑ میں کسی کو تعلیمی ادارہ کھولنے نہیں دیں گے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھلے پائے گئے تو کارروائی ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیمیں مختلف علاقوں کا وزٹ کریں گی، سکول کھلے پائے گئے تو بھاری جرمانہ ہوگا۔پرویز اختر نے بتایا کہ سکولوں کو صرف مئی کے آخری دو ہفتوں میں پیپر لینے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 36 منٹ قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل




