لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اداروں پر تنقید کرتے تھے اس حکومت نے تو حملہ کردیا۔ پی ٹی آئی کو الیکشنز میں ووٹ نہیں ملے جسکی وجہ سے یہ الیکشن کمیشن سے بدلہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ہمارا آج پارٹی اجلاس تھا۔ پی ٹی آئی کو الیکشنز میں ووٹ نہیں ملے جسکی وجہ سے یہ الیکشن کمیشن سے بدلہ لے رہے ہیں، عوام نے عمران خان کو ریجیکٹ کیا گیا، ڈسکہ الیکشنز میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف پھیلایا گیا، انکے ووٹ پورے نہیں ہوئے انہوں نے پریذائیڈنگ افسر14گھنٹے کیلئے اغوا کرلیے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم اداروں پر تنقید کرتے تھے اس حکومت نے تو حملہ کردیا، استعفوں پر ہمارا بات چیت جاری ہے فیصلہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا، پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ کونسی جماعت کہاں کھڑی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کریں۔
لیگی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سنا تھا نیب احتساب کا ادارہ ہے لیکن یہاں نیب سیاسی انجیئرنگ کیلئے استعمال ہوتا رہا، اب نیب سیاسی لوگوں کے بیانات کو بھی جانچے گا۔ میں بڑے بڑے جلسے کررہی تھی جسکی وجہ سے مجھے والد کے سامنے سے ہی گرفتار کرلیا تھا، نیب نے میرے فارغ ہونے کا انتظار کیا، کب سے نیب کو اتنا میرا خیال آگیا؟نیب نے میرے فارغ ہونے کا انتظار کیا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک گھنٹہ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 منٹ قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





