کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈکےشہر کرائسٹ چرچ کی مساجدمیں قتل عام کو دو سال مکمل ہوگئے، دلخراش واقعے نےنیوزی لینڈکوہلاکررکھ دیا تھا ،وزیراعظم جیسنڈاآرڈن کہتی ہیں نسل پرستی کےخلاف ہرفورم پرآوازاٹھانےکی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ مارچ 2019 نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ثابت ہوا جب سفید فام دہشت گردنے کے ہاتھوں 51 مسلمانوں کو شہید کردیاگیا،دوسال مکمل ہونےپروزیراعظم نےمتاثرین سےاظہارہمدردی کیا۔
کرائسٹ چرچ کےبوٹینکل گارڈن میں امن کی گھنٹیاں بجائی گئیں،اس موقع پرخطاب کرتےہوئےوزیر اعظم جیسنڈ آ رڈرن نسل پرستی کےخلاف پھٹ پڑیں،کہتی ہیں دنیا میں نسل پرستی اور سفید فام بالادستی پربات کرنےکی ضرورت ہے ، ہر عالمی رہنما پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس پربات کرے،انہوں نےکمیونٹی گروپس کے لئے رسپانس فنڈ قائم کرنےکااعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے میں 51 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔اس دوران دہشت گرد اس حملے کی ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 22 منٹ قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل






