Advertisement
پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے عالمی وبا کورونا سے بچا ئو کی ویکسی نیشن کروا لی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 16th 2021, 2:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ کے ہمراہ کوویڈ ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے جہاں انھیں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی لیکن پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

صدر مملکت میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط بہت ضروری ہے ۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement