ممبئی : بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان جو گزشتہ 25 سالوں سے اپنی اداکاری کے زریعہ مداحوں کے دلوں پر راج رہے ہیں۔عامر خان جن کو مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، اداکار نےسوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔
فیس بک کے ماتحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے گذشتہ روز اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سےمعلومات مداحوں ملتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین اور انسٹاگرام پر 36 لاکھ فالوورز ہیں۔

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- ایک گھنٹہ قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر
- 4 گھنٹے قبل

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط
- 3 گھنٹے قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض روانہ
- 4 گھنٹے قبل