لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قمی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ۔ اسکواڈ میں شامل تمام افراد کی اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ ہوئی ہے۔ لاہور کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کورونا ٹیسٹ ہوئے۔
جی این این کے مطابق کپتان بابراعظم ، محمد حفیظ ، عثمان قادر سمیت کا ٹیسٹ این ایچ پی سی میں ٹیسٹ ہوا۔کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے افراد اٹھارہ مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد قومی وائیٹ بال ٹیم کا کیمپ 19 مارچ سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس کی انٹری کے باعث پی سی بی کا ہائی پرفارمنس کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پی سی بی نے تمام اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا ، جبکہ پی سی بی دفاتر تین روز کے لئے بند کئے گئے تھے۔
خیال ہے کہ 4 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل








