ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانا انٹرچینج کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم میں دو مسافر جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا جہا ں رجانہ انٹرچینج سے گزرنے والی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 21 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 16 منٹ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 2 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 30 منٹ قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 8 منٹ قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 4 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل